Kamala Harris

کملا ہیرس سیاسی کیساتھ ساتھ ادبی شخصیت، کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) کملا ہیرس سیاسی ادبی

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونےوالی

پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد ان کی کتا بوں کی مقبولیت میں

اضافہ ہوگیا ہے۔

=—= کملاہیرس کی تصانیف کی مقبولیت اور فروخت میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی شخصیت

صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ ادبی بھی ہے، یہی وجہ ہے دن بدن ان کی تصانیف کی

مقبولیت میں اضافے سمیت آن لائن خریداری کے مختلف پلیٹ فارمز پر فروخت

میں پہلے کے مقابلے میں کئی گناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دنیا بھر میں کملا

ہیرس کے چاہنے والے ان کی سوچ و خیالات اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق

مختلف معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں یہی وجہ ہے کملا

ہیرس کی یادداشتوں پر مبنی سوانح حیات دی ٹروٹز وی ہولڈ: این امریکن جرنی

اور ادب اطفال پر مبنی کتاب سپر ہیروز ار ایویری ویر کو امریکا سمیت دنیا کے

دیگر ممالک میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

=—= کملا کی بھانجی مینا کی بچوں کیلئے لکھی کتاب کی بھی پذیرائی

کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس کی بچوں کےلئے لکھی گئی کتاب کمالہ اینڈ مایاز

بک آئیڈیا کو بھی بے حد مقبولیت مل رہی ہے۔ان کتابوں کے علاوہ کملا ہیرس کی

کتاب کملا ہیریس: روٹیٹ ان جسٹس کی فروخت میں بھی دگنا اضافہ دیکھا جا رہا

ہے۔واضح رہے امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار

کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں ۔کملا ہیرس امریکا کی پہلی

خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب

صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب

صدر کے عہدے پر فائز ہونےوالی پہلی خاتون ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کملا ہیرس سیاسی ادبی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply