کمشنر کا قرنطینہ مرکز کا دورہ، سخت احکامات جاری کردئیے

Spread the love

پشاور(آئی آر خان)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈی سی پشاور کیپٹن (ر) خالد

محمود کے ہمراہ قرنطینہ مرکز دوران پور کا دورہ کیااس موقع پر ا نور اکبر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ

کمشنر شاہ عالم بھی موجود تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے قرنطینہ مرکز میں موجود افراد سے

ملاقات کیں ‘اور حکومت کیجانب سے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میںدریافت کیا

قرنطینہ سنٹر میں مقیم مریضوں کی جانب سے صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان پر برہمی کا

اظہار کرتے ہوئے متعلقہ صفائی انچارج کو اپنے دفتر طلب کر کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال

بہتر بنانے تین شفٹوں میں پورے بلڈنگ کیصفائی کرنے روزانہ بستروں کو تبدیل کرنے کے احکامات

جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اس کے علاوہ ہفتہ وار کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جلد سے جلد

جاری کرنے کی ہدایات صادر کئے تاکہ صحت مند ہونے والے افراد بروقت اپنے گھروں کو روانہ

ہوسکے اس کے علاوہ انتظامی افسران کو بھی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں کرنے کے ا حکامات جاری

کئے تاکہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں سہولیات فوری فراہم کئے جا سکیں انہوں نےڈپٹی

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کمشنر پشاورکو تمام امور کی ازخود نگرانی کرنے اور قرنطینہ مرکز میں مقیم افراد سے رابطہ میں

رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے قرنطینہ مرکز میں معیاری کھانا اور بہترین علاج اور دیکھ بھال

کیلئے تمام ذ مہ داروں کو اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے

ہوئے غفلت کی صورت میں سخت کارروائی کی تنبیہ کیں۔

Leave a Reply