ایل پی جی سلنڈر

کمر توڑ مہنگائی، ایل پی جی کی قیمت میں پھراضافہ کر دیا گیا

Spread the love

کمر توڑ مہنگائی

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں 4روز میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا

ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 155 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ گھریلو

سلنڈر 71.93 اورکمرشل میں 276.75روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ 30جون تک ایل پی جی کی قیمت میں

10سے 15 روپے فی کلو مزید اضافہ متوقع ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ

ایل پی جی پالیسی 2021کے بعد ایل پی جی نایاب ہو گئی ہے۔ سرکاری ایل پی جی پیداواری ادارے

اوجی ڈی سی ایل نے قیمت میں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر

30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ملک میں ایک

لاکھ ٹن ایل پی جی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایل پی جی کی ایک لاکھ 60 ہزار ٹن طلب ہے جبکہ پیداوار

صرف 60ہزار ٹن ہے۔ طلب بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ او جی ڈی سی

ایل اور پارکو سمیت دیگر اداروں نے قیمت بڑھا دی فوری طور پر ایل پی جی امپورٹ نہ کی گئی تو

بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی امپورٹ پرفوری

ٹیکس ختم کیے جائیں۔ ایل پی جی ریگولر ڈیوٹی کے بغیر امپورٹ سے مقامی پیداوار کی ایل پی جی

کی قیمت بھی کم تھی۔

کمر توڑ مہنگائی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply