آزاد جموں و کشمیر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ، آیئے ملتے ہیں

آزاد جموں و کشمیر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ، آیئے ملتے ہیں

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خواتین) کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ

آزاد جموں و کشمیر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بننے کے اعزاز کی حامل مریم

مجتبیٰ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے طیاروں کو اڑانے میں دلچسپی رکھتی تھیں

اور ہوا بازی کی صنعت کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔ پائلٹ بننے تک کے سفر کے

بارے میں انہوں نے کہا وہ کپتان عائشہ سے متاثر ہیں جو پی آئی اے میں بھی

کپتان تھیں۔ وہ بہت چھوٹی تھی جب خاتون کو طیارے اڑاتے ہوئے دیکھ کر اس

بارے میں بہت پرجوش ہو گئی اور انہوں نے اپنے والد سے کہا لڑکیاں بھی ہوائی

جہاز اڑا سکتی ہیں۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم مجتبی نے مزید کہا کہ پائلٹ بننے کا سفر آسان

نہیں تھا لیکن چیزیں ان کے حق میں نکلیں اور انہوں نے اپنے خواب کی تعبیر

پائی جس کا سارا کریڈٹ فیملی، اساتذہ اور ساتھیوں کو جاتا ہے جنہوں نے ہر وقت

رہنمائی کی اور ہمت بندھائی- مردوں کے زیر اقتدار ہوابازی کی صنعت میں

امتیازی سلوک کے سامنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ابھی تک

تو ایسا کوئی سانحہ پیش نہیں آیا بلکہ کریئر کے ہر قدم پر میرا خیر مقدم کیا گیا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مریم مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ ہواؤں اور فضاؤں میں اڑنا اس کا بچپن کا خواب تھا اور

اب اس خواب کو پورا کرنے کیلئے پی آئی اے نے اسے پر عطا کر دیئے ہیں۔

اسکی پائلٹ کی حیثیت سے کامیابی میں ان کے والدین اور شوہر مجتبیٰ راٹھور آغا

کا بنیادی کردار ہے جس پر وہ ان سب کی شکر گزار ہیں۔ مریم مجتبیٰ مقبوضہ

کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھتی ہیں اور اسوقت آزاد کشمیر کے

دارالحکومت مظفرآباد میں اپنے خاوند ڈی ایس پی مجتبیٰ راٹھور آغا کیساتھ رہتی

ہیں، 2011 میں ایک کیڈٹ پائلٹ کی حیثیت سے پی آئی اے میں شمولیت اختیار

کی، راولپنڈی اور امریکہ کے شہر نیو جرسی کے سینچری ائیر اکیڈمی سے تربیت

حاصل کرنے کے بعد پہلے اندرون ملک اے ٹی آر جہاز چلاتی رہی اور اب ایئر

بس 320 جہاز کے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی حیثیت سے دنیا کے مختلف ممالک

میں جاتی ہیں۔

کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ

Leave a Reply