khabar i Hai jtnonline

کمبوڈیا کرونا وائرس پر قابو پانیوالا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنوم پن(جے ٹی این آن لائن نیوز) کمبوڈیا کرونا وائرس

کمبوڈیا ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے نئے نوول کرونا وائرس کی وباء پر مکمل

طور پر قابو پا لیا ہے، اور اب وہاں کوئی بھی کرونا وائرس کویڈ 19 کا شکار نہیں

رہا۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس: کون مبتلا، قرنطینہ منتقل، ٹیسٹ کلئیر قرار؟
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا ایشیا کا پہلا ملک ہے، جہاں کرونا وائرس کے 122

مریض سامنے آئے، مگر سب کے سب صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھروں کو جا

چکے ہیں، اور کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی۔

کرونا وائرس کا پہلا کیس 27 جنوری میں سامنے آیا

جنوب مشرقی ایشیا میں واقع کمبوڈیا میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 27 جنوری کو

سامنے آیا تھا، مگر گزشتہ دنوں آخری مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، اور

اب وہاں کوئی بھی مصدقہ کیس موجود نہیں۔

ملک میں کورنا وائرس کا اب کوئی کیس موجود نہیں، حکام

کمبوڈین وزارت صحت کے مطابق آخری مریضہ ایک 36 سالہ خاتون تھیں، جن کا

تعلق شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی سے تھا، مگر ان کا علاج دارالحکومت

پنوم پن کے ہسپتال میں ہوا۔ اگرچہ اب اس ملک میں کورنا وائرس کا کوئی کیس

موجود نہیں-

سکولوں کی بندش، قرنطینہ، سرحدی داخلی نگرانی میں نرمی نہ کرنیکا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ وہ کویڈ 19 کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھیں گے، اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔ اس مقصد کیلئے پابندیوں جیسے سکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سرحدی داخلی نگرانی میں نرمی نہیں کی جائے گی۔

عوام بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں، وزیر صحت

کمبوڈیا میں آخری کیس 12 اپریل کو سامنے آیا تھا، اور جنوری سے اب تک اس ملک میں 14 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ وزیر صحت مام بیون ہینگ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہنے کیساتھ احتیاطی تدابیر جیسے بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

ہمارے خیال میں زیادہ تر کیسز بیرون ملک سے آئے، تو ہمیں سرحدی چیک پوائنٹس، ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور دیگر پر محتاط رہنا ہوگا۔

کمبوڈیا کرونا وائرس

Leave a Reply