کمال خان ڈیم افتتاح

ایرانی سرحد کے قریب افغان صدر کا کمال خان ڈیم کا افتتاح

Spread the love

کمال خان ڈیم افتتاح

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران کی سرحد کے قریب ضلع نیمرز میں افغان صدر اشرف غنی

نے کمال خان ڈیم کا افتتاح کردیا۔ یہ افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف ایران

اور افغانستان کے درمیان آبی وسائل کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس

موقعے پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ آج کے بعد ہم ایران کو تیل کے بدلے میں پانی

دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل 48 ملین ڈالر مالیت سے تیار ہونے والے ڈیم سے کسی پڑوسی

ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدیوں سے ہلمند کا پانی افغانستان

سے نکلتا ہے مگر آج افغانیوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ایران اور

افغانستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر طے پائے معاہدے کے تحت بھی ہم اس پانی کو استعمال

کرنے کا حق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان کئی دریائوں کے پانی پر

دعوے کیے جاتے ہیں۔ ایران سے نکلنے والے متعدد دریا عراق میںگرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تہران

اور بغداد کے درمیان بھی تنازع موجود ہے اسی طرح افغانستان سے پھوٹنے والے دریا ایران میں

گرتے ہیں اور ان دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بھی تنازعات ہیں۔

کمال خان ڈیم افتتاح

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply