اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے سے ملک میں مثبت ماحولیاتی تبدیلی آئیگی،شیخ رشید

Spread the love

کلین اینڈ گرین پاکستان

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم

عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے سے مثبت ماحولیاتی تبدیلی آئے گی10 ارب درخت

لگانے کا منصوبہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو

راولپنڈی کینٹ میں مون سون شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر سینٹ میری سکول لالہ زار میں

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز قمر

کیانی، کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ، ایم پی اے حاجی امجد محمود،سیمابیہ طاہر،آر پی او عمران

احمر، ڈی جی پی ایچ اے ظہیر انور جپہ،آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، پرنسپل نپولین گومز اور دیگر

انتظامی افسران بھی موجود تھے شیخ رشید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہورہی

ہے،بے موسمی سیلاب آرہے ہیں، بارشوں کے موسم تبدیل ہوچکے ہیں ان موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ

کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر آنے والے وقت میں ہم

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی زد میں ہوں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے

عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے بلین ٹری

سونامی منصوبہ شروع کیا اور اس ضمن میں ملک بھر میں کروڑوں کی تعداد میں درخت لگادیئے

گئے ہیں اور سونامی ٹری منصوبہ پر عمل در آمد جاری ہے بہت جلد کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب

پورا ہوگا اور ہر سو ہریالی ہوگی ۔

کلین اینڈ گرین پاکستان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply