کلثوم نواز اسحاق ڈار

مرحومہ کلثوم نواز،اسحاق ڈارکو بھی ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف

Spread the love

کلثوم نواز اسحاق ڈار

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کو بھی

کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق

مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ

مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی جبکہ دوسری ڈوز کیلئے

6 نومبر کو بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے

کی جعلی انٹری سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی

جعلی انٹری کی گئی اور یہ انٹری ملتان کے ہیلتھ یونٹ میں کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ایف آئی

اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں جعلی اندراج کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی

درخواست کی گئی ہے۔ یہ انٹری ملتان کے ہیلتھ یونٹ میں کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ایف آئی

اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں جعلی اندراج کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی

درخواست کی گئی ہے۔

کلثوم نواز اسحاق ڈار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply