کلاچی، کانسٹیبل دلاور خان کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کا سراغ مل گیا

کلاچی، کانسٹیبل دلاور خان کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ

Spread the love

پشاور( بیورو چیف، عمران رشید ) کلاچی کانسٹیبل دلاور خان

Journalist Imran Rasheed

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر

کے پولیو ٹیم کی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے جاتے ہوئے کلاچی پولیس

کانسٹیبل دلاور کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا لیا ہے، تاہم مقابلے

کے دوران دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، البتہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں

سے شہید پولیس اہلکار کا موٹرسائیکل اور سرکاری سامان، اسلحہ ایمونیشن سمیت

خفیہ دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 2 اگست 2021ء کو تھانہ کلاچی کی حدود میں

پولیو ڈیوٹی پر تعینات لوئر ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان کو اٹل شریف کے مقام پر

نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، خفیہ معلومات پر ڈی آئی

خان پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کا سراغ لگا کر گزشتہ رات ڈی پی او ڈی آئی

خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی زیر نگرانی ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی اور

ایلیٹ فورس نے کلاچی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، قانوں نافذ کرنے

والے اداروں کے اہلکار جو نہی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب پہنچے تو

دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران

نامعلوم دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے جنگلات اور رات کی تاریکی کا فائدہ

اٹھاتے ہوئے خفیہ راستوں سے فرار ہو گئے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے شہید کانسٹیبل دلاور خان کی ذاتی موٹر

سائیکل، سرکاری سامان، بیلٹ اور ٹوپی برآمد کر لی، اس کے علاوہ دہشت گردوں

کے ٹھکانے سے 1 نائن ایم ایم پسٹل معہ ایمونیشن، دہشت گردوں کے زیر استعمال

خفیہ دستاویزات بھی قبضہ میں لے لی گئیں- رپورٹ کے مطابق دستاویزات کی

بدولت قانون کے محافظوں نے دہشت گردوں کی پلاننگ اور لائحہ عمل کا پتا لگا

لیا، دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈاپور گروپ سے ہے-

=-،-= دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے، ڈی پی او ڈی آئی خان

DPO D I Khan Najam ul Hasnain Liaqat

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے کہا دہشت

گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچنا، شہید دلاور خان کے سرکاری سامان، موٹر سائیکل

کی برآمدگی سمیت دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور خفیہ دستاویزات کا

حصول اور ایک بڑے نیٹ ورک کی مستقبل میں دہشت گردانہ حکمت عملی کو بے

نقاب اور تہس نہس کرنا ڈیرہ پولیس کی ایک اہم کامیابی ہے۔ شہید لوئر ہیڈ کانسٹیبل

دلاور خان نے اپنی جان اس شہر کے امن کی خاطر قربان کی ہے، اور اس شہر

کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں

نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دہشت گرد جہاں بھی اپنی جگہ یا بھیس بدل لیں ان

سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کلاچی کانسٹیبل دلاور خان ، کلاچی کانسٹیبل دلاور خان ، کلاچی کانسٹیبل دلاور خان

Leave a Reply