کفایت شعاری کے دعوے ٹھس،گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب کے اخراجات میں اضافہ

Spread the love

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے بچت کے دعوئوں کی دھجیاں اڑا

دیں۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ وزیر

اعلیٰ کے گھر اور دفتر پر 61 کی بجائے 78کروڑ 80روپے خرچ ہوئے جبکہ

گور نر ہائوس سیکرٹریٹ نے پونے 10کروڑ اضافی خرچ کر ڈالے ۔ آئندہ مالی

سال کیلئے گورنر ہائوس سیکرٹریٹ کا بجٹ 40کروڑ روپے سے بڑھا کر 49

کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس، گھر اور

پروٹوکول پر 17کروڑ99لاکھ ، ہیلی کاپٹر پر 14کروڑ 90لاکھ رو پے اضافی خر

چ ہوئے ۔ حکومتی کیسز کا دفاع کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم

خرچ ہوئی ۔ڈیرہ غازی خان کیلئے خصوصی طور پر 28کروڑ 60 لاکھ روپے کے

اضافی فنڈز استعمال ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ دستاویزات بتاتی ہیں وزیر

اعلیٰ پنجاب کے آفس کے اخراجات ،سیکرٹریٹ اور پروٹوکول کے اخراجات میں

اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اخراجات کیلئے 61کروڑ روپے رکھے گئے تھے

تاہم اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور 78 کروڑ 80لالاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ

صوبائی وزراء کی رہائشگاہوں کی تزئین و آرائش کیلئے 72لاکھ روپے رکھنے

کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply