59

کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ، انتونیو گوتریس پاکستان کے زیر کنٹرول علاقہ کی بات کریں، بھارت

Spread the love

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب

سے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو بھی رد کر دیا۔ بھارت کی

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی توجہ پاکستان

کی جانب سے غیر قانونی اور طاقت کے زور پر قبضہ کیے گئے علاقوں پر ہونی چاہیے۔ بھارت کی

طرف سے یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

چار روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ اتوار

کو پریس کانفرنس کے دوران کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں

کو تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی تھی۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتِ حال

پر انہیں تشویش ہے اگر دونوں ملک ثالثی پر رضا مند ہو جائیں تو وہ مدد کیلئے تیار ہیں۔ انتونیو

گوتریس کے بیان پر بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا

اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا اس پر بھارت کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ جس مسئلے پر بات

کرنے کی ضرورت ہے وہ پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں کا ہے جہاں غیر قانونی طور پر اور

طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور

بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات ہونے ہیں تو وہ باہمی سطح پر ہوں گے۔کسی تیسرے فریق کو اس

میں ثالث بننے کی ضرورت نہیں ہے۔رویش کمار نے امید ظاہر کی کہ بھارت کیخلا ف پاکستان کی

طرف سے ہونیوالی سرحدی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان

پر زور دیں گے، انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام دہراتے ہوئے کہا پاکستان کی وجہ سے

سرحد کے اس طرف جموں و کشمیر اور بھارت میں انسانی زندگی کو خطرا ت لاحق ہیں۔

Leave a Reply