0

کشمیر کی موجودہ صورتحال خطرناک، کسی طور نظر انداز نہیں کر سکتے،چین کا دوٹوک اعلان

Spread the love

چین نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کشمیر کی کشیدہ صورتحال نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے لہٰذا چین کشمیر کی موجودہ صورتحال کو نظرانداز نہیں کر سکتا، کشمیر میں کنٹرول لائن پر کشیدگی سے برصغیر کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے اس مسئلے کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوائنگ کا مزید کہنا تھا کشمیر کی صورتحال انتہائی خطرناک اور پاکستان بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر سرحدی کشیدگی نہ صرف دونوں کے امن کو غارت کر ر ہی ہے بلکہ پڑوسی ممالک بھی اس سے متاثر ہوںگے ، چین دونوں ممالک کو قریب لانے اور مذاکرات کی بحالی میں تعمیری روال ادا کرنے کو تیار ہے ۔ اگرچہ بھارت ہر محاذ پر یہ کہتا آیا ہے کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے لیکن اس کے باوجود جو صورتحال بن رہی ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply