کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی ،چین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کشمیر حیثیت غیر قانونی

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز) چین نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت میں کوئی

بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مؤثر ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے

بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کشمیرکے معاملے میں چین کا مؤقف

واضح اور اپنی جگہ برقرار ہے، مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان

تاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔ چین کشمیر کے علاقے کی صورتحال کا بغور جائزہ

لیتا ہے، بھارت کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا

غیرقانونی ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی

قراردادوں کے تحت معاہدہ موجود ہے، مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان بات چیت

اور پرامن طریقے سے حل ہوناچاہیے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا پاکستان اوربھارت

پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔ ادھر اقوام متحدہ کے نمائندوں

نے جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی

برادری سے بھا ر تی مظالم بند کر ا نے کیلئے فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر کی ریا ستی خود مختاری کے

خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر یو این نمائندگان برائے انسانی حقو ق نے

بھارت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیگناہ اور معصوم کشمیریوں کو فوری طور

پر رہا کرے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور بھارت

1989ء سے کشمیر میں جاری جبری گمشدگیوں کا بھی حساب د ے ۔اقوام متحدہ

کے نمائندوں کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں خفیہ اجتماعی قبروں کے حوالے سے

خبروں کی فوری انکوائری کی جائے اور بھا ر ت ا قو ام متحدہ کے نمائندگان کو

مقبوضہ وادی تک رسائی بھی دے۔ادھراقوام متحدہ میں مستقل مندوب خلیل ہاشمی

نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے مسئلہ کشمیر پر یو این نما ئند وں کے بیا

ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کے سامنے بھار ت کا مکروہ چہرہ

بے نقاب ہو گیا۔دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کے انسانی حقوق

کے مستقل کمیشن نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی

خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند

کے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے 5 اگست یوم استحصال کے

موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی

کا انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حما یت کرتا

ہے کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صور

تحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جائے جو5اگست 2019ء سے مسلسل

خراب تر ہورہی ہے ۔

صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی نامزدگی محدود اجلاس میں ہوگی

کشمیر حیثیت غیر قانونی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply