کشمیر کا معاملہ بھارت سے سنبھل نہیں رہا،دنیا بہتے خون کا نوٹس لے،فوادچودھری

Spread the love

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہر دس کشمیریوں پرایک فوجی تعینات کر رکھا ہے، اس کا نتیجہ نفرت کی صورت میں نکل رہاہے، کشمیریوں کادرد پاکستانی سب سے پہلے محسوس کرتے ہیں،کشمیر کا معاملہ بھارت سے سنبھل نہیں رہا،کشمیرمیں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو پوراپاکستان محسوس کرتاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدرمیں یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کشمیراور کشمیریوںسے ہمارا دکھ درد کا رشتہ ہے، کشمیر کا معاملہ بھارت سے سنبھل نہیں رہا۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادجمہوریت بے نقاب ہورہی ہے، بھارت کے برعکس پاکستان مسئلہ کشمیرانسانی بنیادوں پردیکھتاہے، بھارت کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔فوادچوہدری نے کہا کشمیریوں کے حقوق کیلیے ان کیساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہر دس کشمیریوں پر ایک فوجی تعینات کررکھاہے، ملٹرائزیشن کانتیجہ نفرت کی صورت میں نکل رہاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے صرف نظر نہیں کرسکتے، بھارت کشمیرکوایک رقبے کے طورپردیکھتاہے، ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیرمیں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو پوراپاکستان محسوس کرتاہے۔اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا تھا اہل کشمیر کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے۔

Leave a Reply