کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل،بلاول بھٹو

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے واشنگٹن میں کشمیر کونسل کے رہنماوں نے ملاقات کی۔ وفد میں کونسل کے سرپرست اعلی ارشد کیانی، صدر ذوالفقار، ظریف خان اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع بلاول بھٹو زرداری نے کہا نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا، کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Leave a Reply