کشمیر پریمیئر لیگ گولڈ کیٹیگری پلئیرز کی فہرست جاری اور شندور میلہ

کشمیر پریمیئر لیگ گولڈ کیٹیگری پلئیرز کی فہرست جاری اور شندور میلہ

Spread the love

اسلام آباد، چترال (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ

کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس

کے مطابق لیگ کیلئے گولڈ کیٹیگری میں 36 کھلاڑی شامل ہیں۔ تیمور خان

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق فرنچائیزز 36 میں سے ڈرفٹنگ کے ذریعے

12 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے، ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو

پک کرے گی۔ تیمور خان نے بتایا کہ گولڈ کیٹیگری میں حماد اعظم، دانش عزیز،

اویس ضیاء، سلمان ارشاد، ابرار احمد، عاکف جاوید، علی عمران، ارشد اقبال،

عظیم گومن، بلال آصف، بسم اللہ خان، دلبر حسین، احسان عادل، عمران خان

سینئر، کامران غلام، کاشف بھٹی، محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر،

راحت علی، رضا علی ڈار، روحیل نذیر، سعد علی، سعد نسیم، صاحبزدہ فرحان،

صائم ایوب، ثمین گل، تابش خان، عمر صدیق، عمر خان، عثمان صلاالدین، زین

عباس، زیشان اشرف اور ظفر گوہر شامل ہیں۔ تیمور خان نے کہا کشمیر پریمیئر

لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی، کشمیر پریمیئر لیگ 6

اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی، مجموعی طور پر 6 ٹیمیں

کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

=-.-= امسال شندور فیسٹیول مقامی سطح پرمنائینگے، صدرچترال پولو ایسوسی ایشن

امسال شندور فیسٹیول مقامی سطح پرمنعقد کیا جائے گا کیونکہ حکومت نے شندور

میلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر اور بین

الاقوامی طور پر شہرت یافتہ پولو کھیلاڑی شہزادہ سکندرالملک نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شندور فسٹیول ہماری شناخت ہے اور چترال کی ترقی

شندور فسٹیول سے وابستہ ہے، شندور میلہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے دنیا بھر

سے سیاح آتے ہیں، جبکہ سربراہان حکومت اور سربراہ مملکت بحثیت مہمان

خصوصی اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں اور یہاں آ کر چترال میں ترقیاتی

منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں، اس فیسٹول کی منسوخی سے چترال کو ناقابل تلافی

نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہزادہ سکندرالملک نے بتایا کہ امسال حکومت کی جانب سے

شندور میلہ کی منسوخی کے اعلان سے شائقین میں مایوسی پھیل رہی ہیں، عوامی

خواہش کا احترام کرتے ہوئے پولو ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال

مقامی وسائل سے شندور میلہ منعقد کیا جائے گا- ہمارا روایتی شناخت برقرار رہ

سکے اور ہم اپنی اس شناخت کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply