کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی اتنی بے حسی کیوں؟شاہ محمود

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں۔ دفتر خارجہ میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا ہفتہ کے روز14 کشمیری بھارتی فورسز

کی فائرنگ سے شہید اور 300 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے جو مقبوضہ

کشمیر میں بھارتی بربریت کا کھلا ثبوت ہے جبکہ گزشتہ ماہ نومبر میں 18 نہتے

کشمیریوں کو شہید کیا گیا، دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں لیکن دنیا اتنی بے

حس اور لاتعلق نہیں ہو سکتی۔ 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے

شدت پکڑ لی اور پوری دنیا کی توجہ اس ظلم و بربریت کی جانب مبذول کروانا

چاہتا ہوں کیوں کہ بھارتی فوج کا ایک ہی مقصد واضح ہے کشمیریوں کا قتل عام

کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پر جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ ،

ہیومن رائٹس کمیشن اور اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے ہیں۔

اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا

کرے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات کی اوران کو کشمیر

کی حالیہ صورتحال پر توجہ مبذول کرائی جبکہ ان سے بات کی ہے کہ کانٹیکٹ

گروپ کا اجلاس طلب کیا جائے اور پاکستان کانٹیکٹ گروپ کی میزبانی کیلئے

تیار ہے، 5 فروری کو کشمیر کے حوالے سے لندن میں عالمی کانفرنس کی

تجویز ہے، کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں ایک مؤقف رکھتی ہیں اور کشمیر

میں ظلم وستم کیخلاف نکلیںگی ۔19 فروری کو برسلز میں یورپی یونین اور

یورپین پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر پر پبلک سماعت ہوگی، یورپین پارلیمنٹ میں

مسئلہ کشمیر پر پبلک سماعت کی حمایت بھی کریں گے اور حصہ بھی بنیں گے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر میں جاری بربریت کیخلاف متفقہ مذمتی

قرارداد بھی آنی چاہیے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply