کشمیر پریمیئر لیگ گولڈ کیٹیگری پلئیرز کی فہرست جاری اور شندور میلہ

کشمیر پریمئر لیگ میں بھارتی مداخلت ناقابل برداشت،آئی سی سی نوٹس لے

Spread the love

کشمیر لیگ بھارتی مداخلت

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی شائقین کرکٹ کشمیر پریمئر لیگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ

کی مداخلت پر پھٹ پڑے، شائقین نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ پاکستان کی لیگ ہے اور بھارت جان

بوجھ کر اس میں مداخلت کرکے بدمزگی پیدا کرنا چاہتا ہے جو ناقابل برداشت ہے، پاکستان کرکٹ

بورڈ کو اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے. بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس

حرکت کا آئی سی سی کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی اس کو

کوئی حق نہیں کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں لاکر کشمیر لیگ میں کھیلنے سے روکے

مگر وہ اپنی اس مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہوا ،کئی غیر ملکی کھلاڑی بھارتی دھمکیوں کے

باوجود کے پی ایل میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ شائقین کرکٹ نے مزید کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ

پاکستان میں کرکٹ کی سر گرمیاں ہوں پاکستان سپر لیگ کی کامیابی بھی بھارت کو ہضم نہیں ہوئی ۔

پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اس حرکت نے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے اب کرکٹ

حلقوں کو بھی بھارت کی اس حرکت کا سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ

بورڈ ہر فورم پر بھارت کی اس بزدلانہ حرکت کے خلاف آواز اٹھائے گا۔۔

کشمیر لیگ بھارتی مداخلت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply