Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjarani Talking with Media

کشمیر صورتحال، حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، سنجرانی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

کشمیر صورتحال، حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، سنجرانی

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن

آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال

پر فوری طور پر حکومت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پڑھیں: چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،اہم فیصلہ

اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کی وادی

نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سویلین

آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بین

الااقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور

عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ بھارت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے

ریاستی دہشت گردی فوری بند کرنی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس

صورتحال پر بحث ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فعال کردار ادا کیا، سربراہ اسلامی فوجی اتحاد

صدر مملکت سے درخواست ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پار لیمنٹ کا

فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلا ئیں، پوری قوم اور پارلیمان کا مشترکہ موقف

عالمی برادری کے سامنے جانا چاہئے۔ پاکستان کی پوری قوم اپنے کشمیری بہن

بھائیوں کے حق خودارادیت کی بھر پورحمایت کرتی ہے۔ قوم ملک کے دفاع کیلئے

پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑی ہے۔

Leave a Reply