سب جماعتوں کا مؤقف

کشمیر کے الیکشن میں ہیراپھیری کی گئی توشاہراہ دستور پر دھرنا دینگے، مریم نواز

Spread the love

کشمیر الیکشن ہیراپھیری

مظفرآباد،چھتر کلاس(جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا

ہے ساری دنیا جانتی ہے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے پر عمران خان کی رضا مند ی اور

مرضی شامل تھی ،کشمیر ی عوام کبھی بھی کشمیر فروش ،کشمیر چور کا ساتھ نہیں دینگے ، اگر

الیکشن میں ہیر پھیر کی گئی تو ہم آخر تک پیچھا اور بھرپور مزاحمت بھی کرینگے، کشمیر یو ں کا

مینڈیٹ چرانے والوں کےخلاف شاہراہ دستور پر بیٹھیں گے،مودی نوازشریف کی دہلیز پر چل کر آتا

ہے، کشمیر کا بیٹا نوازشریف آپ کی سب جنگیں لڑےگا۔الیکشن کو چوری کرنے کے باوجود مسلم لیگ

(ن) چٹان بن کر کھڑی ہے۔ ہماری جماعت کشمیری عوام کے مسائل حل کریگی، کہا جاتا ہے کہ نواز

شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، ان لوگوں کو اتنا خوف ہے کہ بات کا آغاز ہی نواز شریف سے

شروع اور انہی پر ختم کرتے ہیں۔جمعرات کو مظفرآباد شہرمیں انتخابی جلسے اور چھتر کلاس میں

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نالائق ،نااہل عمرا ن خان نے کشمیر کو

بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ہے ، 5اگست کے موقع کے بعد میرا مظفرآباد جلسہ تھالیکن کشمیر

چور عمران خان نے کشمیر کی بیٹی کو کشمیریوں کے سامنے مقدمہ پیش کرنے سے روکنے

کےلئے اس کے سامنے والدنوازشریف کواس لئے گرفتار کیا کہ کشمیر فروش اور کشمیر چور جانتا

تھا کشمیر کی بیٹی مریم نواز اور کشمیرکے بیٹے مظفرآباد میں اکٹھے ہوگئے تو انہیں منہ چھپانے

کی جگہ نہیں ملے گی ۔ بزدل انسان جب امریکہ گیا تو کہا اسوقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کشمیر پر ثالثی کرےگا، وطن واپس آکر کہا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں لیکن آج کشمیری عمران خان

سے پوچھتے ہیں بتائیں کہاں ہے وہ ورلڈ کپ جو امریکہ میں جیتا تھا۔ کیا کشمیرکو بھارت کی جھولی

میں پھینک کر، کشمیر کے شہیدوں کا مقدمہ ہار کر آجا نا اس کا ورلڈ کپ تھا؟،اگر کوئی ورلڈکپ

جیت کر آئے تھے تو پھر کیسے کہہ دیا جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر لیا اور کہا میں کیا

کروں۔ نوازشریف ان کے اعصاب پر اسقدر طاری ہے کہ کوئی بھی تقریر اس کے بغیر نہیں ہوتی،

انہیں تین سال بعد بھی الیکشن چور ی کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے مگر ہم اس چوری کو روکنے

کا طریقہ جان چکے ہیں۔ کشمیری عوام کی تکالیف ایک دن ضرور ختم ہوں گی، نواز شریف کی قیادت

میں کشمیریوں کے دکھوں کو ختم کریں گے۔ جب آٹا ، چینی اور کشمیر چور وزیراعظم عمران خان

آزاد کشمیر آئے تو عوام کو ان سے یہ سوالات ضرور کریں کہ ڈسکہ الیکشن کیوں چوری کرنے کی

کوشش کی ،مریم نواز نے کہا میری ماں، باپ، دادا، دادی سارا خاندان کشمیری ہے اور میری رگوں

میں کشمیری خون دوڑتا ہے، آج اپنے گھر آئی ہوں۔کشمیریوں کا دکھ کا خاتمہ ضروری ہے

،کشمیریوں کو آج نواز شریف بہت شدت سے یاد آرہے ہیں جبکہ حقیقت میں مجھے بھی بہت یاد

آرہے ہیں۔ عمران خان نے جو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا آج تک کشمیر پالیسی پر

خاموش ہیں۔

کشمیر الیکشن ہیراپھیری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply