indian Army Officials

کشمیری مائیں بچوں سے ہتھیارواپس لیں ،ورنہ انجام موت،بھارتی جنرل کی دھمکی

Spread the love

بھارتی فوج کے کور کمانڈر جنرل ڈھلوں کی نئی بھڑک، کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ہتھیار اْٹھانے والوں کا انجام موت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے دھمکی آمیز پریس کانفرنس میں کہا کشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانیوالے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کیلئے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائیں گے۔بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا بچوں کی پرورش میں مائوں کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے، یہ بات ذہن نشین کرلیں جو بندوق اْٹھائے گا وہ مارا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار خودکش کار بمبار نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، ا پنی نوعیت کے منفرد دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جسے ابھی خفیہ رکھنا زیادہ ضروری ہے۔میجر ڈھلوں نے پلوامہ حملے کے 100 گھنٹے کے اندر اندر منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا پلوامہ میں سرچ آ پر یشن کے دوران حملے کی سازش میں ملوث ایک ایک منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Leave a Reply