Srinager,Kashmiri Protesting against India

بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید، آج یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری شہید یوم سیاہ

بھارت کی قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آر میں مزید 2 کشمیری
نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے
والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ حریت قیادت نے آج اتوار کو بھارت
کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے-
عالمی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ
میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے نام نہاد سرچ آپریشن
کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر
دیا۔ مزید پڑھیں

کشمیری نوجوانوں کا قتل بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی،حریت قیادت
حریت قیادت کی طرف سے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور
منانے کا اعلان پرقابض بھارتی فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی کی۔ حریت قیادت کا
کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 2 نہتے کشمیری نوجوانوں
کے ماورائے عدالت قتل سے نام نہاد سیکولر ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب
ہوگیا ہے- تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود غیور کشمیری آج ایک بار پھر
بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو باور کرا رہے
ہیں کہ وہ کسی بھی طور ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے- عالمی برادری اپنی
منظور کردہ قرادادوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دلائے تاکہ
کشمیری اپنے مستقبل کا آزادنہ و منصفانہ فیصلہ کر سکیں-

کشمیری شہید یوم سیاہ

Leave a Reply