modi indian prime minister

کشمیری رہنماؤں کی مودی سے ملاقات طے، خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ متوقع

Spread the love

کشمیری رہنماؤں کی مودی

سرینگر (جے ٹی این آن لائن نیوز) کشمیری سیاستدانوں کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے

ملاقات طے پا گئی ہے جس میں وہ جموں و کشمیر کی خود مختاری کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما جمعرات کو نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جو دو سال

قبل خطے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ان رہنماؤں کی بھارتی وزیراعظم سے پہلی

ملاقات ہو گی۔بھارت مسلم اکثریتی ریاست میں علیحدگی پسند جذبات کے خاتمے کے لیے کئی دہائیوں

سے کوششیں کررہا ہے تاہم بھارتی فوج کے مظالم کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے یکطرفہ

اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کے جوش و خروش میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری علیحدگی کی تحریک میں پاکستان پر حکومت مخالف عناصر کی

حمایت اور مدد کا الزام عائد کرتا رہا ہے تاہم پاکستان ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے

مقبوضہ ریاست میں جابرانہ اقدامات پر غور کرنے کی تجویز دیتا رہا ہے۔اگست 2019 میں بھارت

کے کنٹرول کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے نریندر مودی نے آئین کے آرٹیکل 370 اور خطے کی

خودمختاری کو ختم کر دیا تھا اور جموں و کشمیر اور بدھ مت کے زیر اقتدار لداخ کے علاقوں کو

ریاست کے حق سے محروم کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں میں تقسیم کردیا تھا۔جمعرات کے روز مودی

سے ملاقات کرنے والے کچھ سیاست دانوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں دیگر کئی ہزار لوگوں

کی طرح ان اقدامات کے بعد نظربند کردیا گیا تھا، حکومت نے ان اقدامات کی مخالفت روکنے کے

لیے وادی کشمیر میں انتہائی حساس مقامات پر کئی مہینوں تک مواصلاتی پابندیاں بھی عائد کردی

تھیں۔پارٹی کے آن اجلاس میں شرکت کرنے والے دو عہدیداروں نے بتایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

کی رہنما محبوبہ مفتی نے اپنے ساتھیوں سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایجنڈا جموں

وکشمیر کی 5 اگست 2019 سے قبل کی حیثیت کی بحالی ہے۔پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی ملاقات کی اور ریاست کے ساتھ

ساتھ اس کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے فیصلے پر زور دینے کی حمایت کی۔عہدیدار نے بتایا کہ

ہم ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان دو مطالبات کے لیے دباؤ ڈالیں گے، ان تینوں

عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ بات چیت نجی نوعیت کی تھی۔پیپلز

ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس

کے نمائندے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کی پرامن بحالی کے لیے تشکیل دیے گئے اتحاد کے

دیگر اراکین سے ملیں گے تاکہ وزیر اعظم سے اس سلسلے میں جامع بات چیت کی جا سکے۔

کشمیری رہنماؤں کی مودی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply