UNO

کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، بھارتی قوانین انسانیت کی نفی،اقوام متحدہ

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیریوں کی جدوجہد

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارت سے انسداد دہشتگردی قوانین

پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا- بھارتی قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر

پورا نہیں اترتے، کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی قرار

نہیں دیا جا سکتا۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر، بھارت عالمی قراردادوں پر عمل کرے، اقوام متحدہ
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارتی انسداد

دہشتگردی قوانین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت سے قوانین پر نظرثانی کا

مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے عہدیداران نے کہا کہ بھارتی قوانین عالمی انسانی حقوق

کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔ ان غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی

قابض افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین پر اعتراضات ہمارے موقف کی تائید، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا بھارتی انسداد دہشت

گردی قوانین پر اعتراضات پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے

کہا کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا

سکتا جبکہ بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبانے کی

کوشش کر رہی ہے۔

بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشتگردی کا مرتکب

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا تھا کہ

اقوام متحدہ کو اسلام دشمن کارروائیوں اور مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کہنا تھا

کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ انتہا پسند ہندوسوچ

مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے، اور بھارت کشمیر میں مسلمانوں

کی نسل کشی کرکے اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ کشمیریوں کو جعلی پولیس مقابلوں

میں مارا جا رہا ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ان قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری

موقف کی تائید ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی

جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کشمیریوں کی جدوجہد

Leave a Reply