0

کشمیریوں کو حق خودارادیت،آزاد فلسطین ریاست کا قیام،عالمی برادری کی ذمہ داری،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوروزہ دورہ پاکستان مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا.

پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے،1967کے معاہدے کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زوردیا.

مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی خواہش کا اظہار،دنیا بھرمیں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور پاک سعودی عرب دوطرفہ تاریخی تعلقات کے مزید استحکام ، فروغ پر اظہار اطمینان کا اظہار، انتہا پسندی ودہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ اورافغان مسئلہ کے سیاسی حل پر اتفاق کیا ہے.

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے وژن 2030کی تعریف کی اورکہا سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم کو سراہا۔ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں ملکوں نے دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

سعودی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہا۔کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کی بھی تعریف کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا مذاکرات ہی خطے میں امن و استحکام اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں ۔ دونوں ملکوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کے اقدامات پر اتفاق کیا۔ مضبوط اقتصادی شراکت داری کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، دونوں ممالک نے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا،

پاکستان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا توقع ہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply