kashmir

کشمیریوں کا قاتل بھارت بالآخر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر،نئی دہلی،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کشمیریوں کا قاتل بھارت

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جنگجو قرار

دیکر قتل کرنے کے معاملے میں بھارتی فوج نے تسلیم کرلیا کہ سکیورٹی فورسز

نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی کی تھی۔ شواہد سے ظاہر

ہوتا ہے سکیورٹی فورسز نے اس معاملے میں آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ

( اے ایف ایس پی اے ) کی حد پار کی ہے۔ آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی

شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، اقوام متحدہ
——————————————————————————-

سرینگر میں دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے بتایا بھارتی فوج نے اس واقعہ کی

سوشل میڈیا رپورٹس کے بعد تفتیش شروع کی تھی۔ تحقیقات کے دوران ملنے

والے ابتدائی شواہد کے مطابق، امشی پورہ کے واقعے کے دوران شہید ہونے

والے کشمیری نوجوانوں کے نام امتیاز احمد، ابرار احمد اور محمد ابرار ہیں۔ یہ

تینوں راجوری کے رہائشی تھے۔ پولیس کو ان تینوں کی ڈی این اے رپورٹ کا

انتظار ہے۔

شہید نوجوان مزدور تھے دہشت گرد نہیں، ترجمان زاہد حفیظ چودھری

کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے

پاکستان نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کے

ماورائے عدالت قتل کے اعتراف پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان

دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے قابض بھارتی افواج نے18جولائی

کو جن 3 نوجوانوں کو شوپیاں سرچ آپریشن میں شہید وہ راجوڑی سے سیبوں

کے باغات میں مزدوری کیلئے آئے تھے۔ جنہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا

گیا- 18 ستمبر کو بھارتی فوج نے تسلیم کیا تینوں معصوم کشمیری ماورائے

عدالت قتل ہوئے،

کلبھوشن کیلئے برطانوی وکیل کا بھارتی مطالبہ ناقابل عمل، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی فوج نے اپنے بیان میں آرمڈ فورسز

سپیشل پاورایکٹ کے غلط استعمال کو تسلیم کیا، عالمی برادری 18 جولائی کے

واقعے کا نوٹس لے، کشمیری عوام کیخلاف جرائم میں بی جے پی قیادت براہ

راست ذمہ دار ہے، گزشتہ ایک سال میں 300 سے زائد نہتے کشمیریوں کو

ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان نے سزائے موت کے منتظر

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی وکالت کیلئے بھارت کی طرف سے برطانوی

شاہی وکیل کو پیش کرنے کی اجازت دینے کے امکان کو یکسرمسترد کرتے

ہوئے کہا پاکستان میں اجازت نامے کا حامل وکیل ہی عدالتوں میں پیش ہو سکتا

ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کشمیریوں کا قاتل بھارت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply