کشمیریوں پر مظالم دیکھ کر بھی بھارتی مسلمانوں کا ضمیر نہیں جاگتا ،خواجہ آصف

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کا ضمیرسنگین بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو دیکھ کر بھی حرکت نہیں کرتا،ان کے نزدیک ہزاروں کی شہادت، اندھا کرنے اور یتیم بچوں کے ساتھ ظلم افسوسناک اور وحشتناک نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے بھارتی شاعر جاوید اختر کا اپنی بیگم شبانہ اعظمی کے ہمراہ کراچی آرٹ کونسل کی دعوت پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کے لئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں،مقبوضہ جموں کشمیر میں روزانہ سنگین بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو دیکھ کر بھی ان کا ضمیر کوئی حرکت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا ان کے نزدیک ہزاروں کی شہادت، اندھا کرنے اور یتیم بچوں کے ساتھ ظلم افسوسناک اور وحشت ناک نہیں۔

Leave a Reply