کشمالہ طارق بیٹے گرفتاری

کشمالہ طارق کے بیٹے کا جاں بحق 2 افراد کے لواحقین سے صلح نامہ

Spread the love

کشمالہ طارق صلح نامہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسلام آباد میں سگنل پر حادثے میں 4

نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان اور جاں بحق

ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کے درمیان صلح نامہ ہو گیا اسلام آباد کی مقامی

عدالت میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت

ایڈیشنل سیشن جج نے کی ملزم کے وکیل کا کہنا تھاکہ قابل ضمانت دفعات کے

تحت مقدمہ درج ہے، ضمانت منظور کی جائے جبکہ سرکاری وکیل نے درخواست

ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ملزم کے پیش کردہ لائسنس کی

تصدیق بھی نہیں ہوئی 4 افراد کی جان گئی ہے ضمانت کی درخواست منسوخ کی

جائے سماعت میں وقفے کے بعد وکیل ملزم سعید خورشید نے کہا کہ جاں بحق

افراد کے ورثاءسے راضی نامہ ہو چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ جاں بحق

افراد کے ورثاءکدھر ہیں؟وکیل ملزم نے بتایا کہ ورثاءکمرہ عدالت میں ہی موجود

ہیں بیان حلفی عدالت میں جمع کرادئیے ہیں اس موقع پر عدالت میں مدعی مقدمہ

مجیب کے بھائی نے بھی عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا جبکہ متوفی فاروق

اور عادل عباسی کے والدین نے عدالت میں بیان دے دیا عدالت نے اگلی سماعت پر

مدعی کے وکیل کو درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے ساتھ آئندہ سماعت تک

پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق بھی کراکرلائے عدالت

نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت 24

فروری تک ملتوی کردی۔

کشمالہ طارق صلح نامہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply