showbiz round up jtnonline

کس نے کیا پرپوز، کس نے منائی سالگرہ اور کون بنا تنقید کا نشانہ ؟

Spread the love

کراچی،لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) کس نے کیا پرپوز

معروف اداکارہ منال خان کو اداکار احسن محسن اکرام نے ویلینٹائن ڈے کے موقع

پر شادی کی پیشکش کر دی۔ اداکار احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ

پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ منال خان کو ویلینٹائن ڈے کی

مبارکباد دی۔ دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک میں وہ منال خان کیساتھ ہیں

جبکہ دوسری تصویر میں منال خان انگوٹھی دکھا رہی ہیں- اس سے قبل اداکارہ

منال خان نے بھی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ

شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈھکے چھپے انداز میں محبت کا اقرار کیا۔

تصویر کے کیپشن میں منال خان نے کوٹیشن لکھی کہ ‘ لو از ان دی ائیر’ اور ساتھ

ہی انہوں نے لکھا سادہ اور میٹھا۔ اب اداکاروں کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی

ادکاراؤں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

=—= ثمینہ اور عثمان پیرزادہ نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کی سالگرہ منائی

ہر دلعزیز فنکار جوڑی ثمینہ پیرزاد اور عثمان پیرزادہ نے ویلنٹائن کے روز اپنی

شادی کی سالگرہ منائی۔ اس ضمن میں ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر ایک پرانی

تصویر جاری کرتے ہوئے عثمان کو مائی ویلنٹائن لکھا۔ ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ

پیرزادہ نے کہا ان تمام محبت کرنیوالوں کو ویلنٹائن ڈے مبارک جو میرے اور پیرو

( عثمان پیرزادہ ) کی طرح محبت کرتے ہیں۔

=—= ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ حرامانی بنی شدید تنقید کا نشانہ

اداکارہ حرامانی نے جہاں ویلنٹائن ڈے کو منفرد انداز میں مناتے ہوئے اپنی

ملازمہ کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی

مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔ محبت پھیلائیں میری نذیراں

باجی، تاہم انہیں اپنی ملازمہ کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا

پڑ گیا۔ لوگوں نے ان کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنی شروع کر دی۔

اور ان کی ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا اپنے

ملازمین کو پہننے کے لیے کچھ بہتر کپڑے دے کر محبت پھیلائیں۔ اپنی ملازمہ

کیساتھ تصویر لے کر کوئی بڑا احسان کیا ہے آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟ کم

از کم ان کو نیا سوٹ ہی لے دو یا کوئی اپنا پہنا ہوا سوٹ دے دو۔

= یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ کا بڑا انکشاف
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

کس نے کیا پرپوز

Leave a Reply