کسی نے زہر دینے کی کوشش نہیں کی ،خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ریما

Spread the love

اداکارہ و ماڈل ریما خان نے کہا ہے کہ نجی چینل پر زہر دیکر ہلاک کرنے کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ریما خان نے مزید بتایا کہ میں نے جس صحافی کو انٹرویو دیا میں اسکو جانتی بھی نہیں ہوں ایک سینئر صحافی کے کہنے میں نے انٹرویو دیا لیکن مجھے افسوس ہو رہا ہے میرے انٹرویو کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے اپنے انٹرویو میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا لیکن اسکے باوجود بھی نجی چینل پر چلنے والی خبر اور انٹرویو غلط ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔آخر پر ریما خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میں نے انٹرویو دیا اور میرے انٹرویو کو غلط رنگ اور غلط انداز کے ساتھ پیش کیا گیا۔

Leave a Reply