کسی بھی قیمت پر ملک کا استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے ، جنرل باجوہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

کہ کسی قیمت پر بھی ملک کا استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ڈی جی آئی ایس

پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنر قمر جا وید باجوہ

نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا د ورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں

سے ملاقات کی اور ایس ایس جی کمانڈوز سے بات چیت کی ۔اس موقع پر آرمی

چیف نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں ،کسی

قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس

جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں ،افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار

خدمات سرانجام دی ہیں ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام ملک دشمن

قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں اور کسی قیمت پر ملکی

استحکام پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نیاسپیشل

سروسز گروپ (ایس ایس جی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔جزل قمرجاوید باجوہ نے

مزید کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک

بہادر کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمارخدمات سرانجام

دی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply