کسی این جی او کو ملکی سلامتی،وقار کے منافی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینگے ،شہر یارآفریدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے عورت کی

عز ت اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے،ہم نے دین کی تعلیمات کو فراموش کیا

جو خواتین کے عدم احترام کی بنیادی وجہ ہے،آج خواتین کے احترام کے حوالے

سے یورپ ہمیں جو سبق سکھا رہا ہے وہ ہماری بنیاد ہے،اسلام نے عورتوں کو

جو احترام دیا وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا،وزیراعظم نے انسانیت کے احترام پر

خصوصی توجہ مرکوز کی ہے، جمعرات کو اسلام آباد میں صنفی مساوات

اورحقوق کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں انکا کہنا

تھا گھرو ں میں چائلڈ لیبر ہمارے ہاں جرم تصور ہی نہیں ہوتا، گھریلو تشدد اور

صنفی عدم مساوات کے حوالے سے قانون ساز ی کیلئے عوامی نمائندوں کا

باشعور ہونا ضروری ہے، این جی اوز کو قانون کے دائرے میں سر گر میوں کی

اجازت ہے،این جی اوز کو 3 سال دیئے ہیں کہ وہ پاکستان کے معاشرتی ڈھانچہ کو

مدنظر رکھ کر کام کریں،کسی این جی او کو ملک کی سلامتی و وقار کے منافی

سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply