کسان مودی سرکار سے نمٹنے، آج پورا بھارت بند کرنے کیلئے تیار

کسان مودی سرکار سے نمٹنے، آج پورا بھارت بند کرنے کیلئے تیار

Spread the love

نئی دہلی، ممبئی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) کسان مودی سرکار بھارت

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو جام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، آج بروز

جمعہ پورا بھارت بند ہو گا، دلی کے ارد گرد بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی

تعداد پہنچ گئی، مائیں شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں، بھارتی کسانوں نے

مودی سرکار سے دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری کر لی ہے، آج کرفیو احتجاج کے

دوران پورے ملک کو بند کردیں گے، کسانوں نے نئی دلی میں قائم رکاوٹیں ایک

بار پھر توڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

=-= ایسی ہی مزید عالمی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق کاشتکاروں نے مودی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے

کہ پارلیمنٹ کے باہر فصل بیج کر دکھائیں گے، دلی کے ارد گرد ٹکری، سنگھو

اور غازی پور بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، مشرقی

پنجاب سے ٹکری بارڈ پر خواتین شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئی ہیں، کسان

خواتین کا کہنا ہے کاشتکاروں کی تحریک نے نئی نسل کو اپنے حقوق کے لیے

لڑنا سکھا دیا ہے، دھرنے میں موجود کارکنوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے

رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

=–= ملکی مسائل پر بات کرنے کا مطلب سیاست میں آنا نہیں، کنگنا رناوت

Kangana Ranaut Indian Actress

بائی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات

کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹریو میں کنگنا

رناوت نے کہا کہ میں سیاست سے واقف نہیں ہوں اور یہ لفظ میرے لیے نامعلوم

ہے، تاہم میں قومیت، اپنے ملک اور جو قوانین میرے حقوق متاثر کرتے ہیں، ان

کے بارے میں بات کرتی ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے تم سیاست میں آنا چاہتی ہو،

حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ میں جب بھی کسانوں سے متعلق یا کسی اور مسئلے پر

بات کرتی ہوں تو پتہ نہیں لوگوں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے جبکہ میں تو بطور

شہری ان تمام باتوں پر اپنا ردعمل دیتی ہوں اور میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھارت کی 67 ویں قومی ایوارڈز کی تقریب میں

کنگنا رناوت کو بہترین اداکارہ کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

کسان مودی سرکار بھارت

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply