کے پی کے حکومت کسانوں کی پیداواری صلاحیت و آمدنی بڑھانے کیلئے پُرعزم

کے پی کے حکومت کسانوں کی پیداواری صلاحیت و آمدنی بڑھانے کیلئے پُرعزم

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) کسانوں کی پیداواری صلاحیت

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے موجودہ

صوبائی حکومت کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور آمدنی بڑھانے کیلئے پرعزم

ہے، فوڈاینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) یونائیٹڈ نیشن کی جانب سے

حکومت خیبر پختونخوا کو دی جانیوالی معاونت اس حوالے سے انتہائی قابل ستائش

اور اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل نارکاٹکس اینڈ لا اینفورسمنٹ

( آئی این ایل ) کی مالی معاونت سے جاری متبادل زرائع معاش کے منصوبے کی

اختتامی تقریب اور اس پراجیکٹ کی وساطت سے محکمہ زراعت خیبر، باجوڑ،

مہمند اور تورغر کے فارم سروس سنٹرز کو زرعی مشینری کی حوالگی کے موقع

پر خطاب کرتے ہوئے کیا- تقریب میں ریبکا بل سربراہ ایف اے او پاکستان، ریجنل

ڈائریکٹر، آئی این ایل، ڈاکٹر محمد اسرار، سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا، ولید

مہدی، انٹرنیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر آئی پی سی،( ایف اے او) ارباب مدد خان،

ارباب عثمان، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع عابد کمال، ڈائریکٹر زراعت ضم شدہ

اضلاع مرادخان کے علاوہ آئی این ایل کے حکام محکمہ زراعت مہمند، باجوڑ،

خیبراور تورغر کے افسران اور کسانوں نے بھرپور شرکت کی-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کسانوں کی پیداواری صلاحیت
صوبائی وزیر زراعت ولائیو سٹاک نے کہا کہ آئی این ایل پراجیکٹ کے تعاون

سے ضم شدہ اضلاع خیبر، مہمند، باجوڑ اور توغر میں 4 ہزار کاشتکار گھرانوں

کو متبادل زرائع کاشتکاری کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کی، صوبائی حکومت

مزکورہ ادارے کی کوششوں کو سراہتی ہے اس کے علاوہ ان چاروں اضلاع میں

312 کسانوں کو بہتر اقسام کے زیتون کے باغات فراہم کیے گئے ہیں، زمین کی

تیاری، بیج کی بوائی، فصلوں کی کٹائی اور اناج کی تھریشنگ سمیت پیداواری

صلاحیت بڑھانے کے لئے فارم مشینری بہت ضروری ہے۔ اس معاونت سے

محکمہ زراعت کی صلاحیت میں بہتری آئے گی-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن مطابق

زراعت و لائیوسٹاک کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں، جس سے زرعی

پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کسانوں کیلیے بھی مفید اور مددگار ثابت ہو گی،

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا مستقبل قریب میں بھی ایف

اے او اور آئی این ایل کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتی ہے، کیونکہ اس شراکت

داری سے علاقوں میں خوشحالی آئی ہے، جبکہ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف

سے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی-

کسانوں کی پیداواری صلاحیت ، کسانوں کی پیداواری صلاحیت ، کسانوں کی پیداواری صلاحیت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply