Indian farmers protests

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ، امریکی پارلیمانی رپوٹ میں تشویش کا اظہار

Spread the love

کسانوں کا احتجاج جاری

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے، مشرقی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسان مزدوروں نے کالے قوانین کے خلاف جلسہ منعقد کیا،بھارت میں

زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے، امریکی پارلیمانی رپورٹ میں بھارت کی صورتحال پر

اظہار تشویش کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنما گرنام سنگھ نے کہا کہ پنجاب سے شروع

ہونے والی تحریک اب پورے بھارت میں پھیل چکی ہے، مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں

کاشتکاروں کے جلسے بھی جاری ہیں، بٹھنڈا میں کسان مزدروں نے کالے قوانین کے خلاف مظاہرہ

کیا،جلسے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ان متنازع قوانین کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور

بیروزگار ہو جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،کسان رہنماں کی مغربی

بنگال کے ریاستی الیکشن میں بی جے پی کے خلاف بھرپورمہم جاری ہے، امریکی پارلیمانی رپورٹ

میں بھارت کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، رپورٹ میں کاشتکاروں سمیت اقلیتوں

سے سلوک کو غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی کسان

کسانوں کا احتجاج جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply