برطانوی پارلیمنٹ بھارتی کسانوں

ہریانہ ، کسانوں کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

کسانوں کا احتجاجی دھرنا

ہر یانہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں منی سکریٹریٹ کے باہر

احتجاج کرنے والے کسانوں نے کہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات

کی ناکامی کے بعد اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں

کسان منگل کی شام سے سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو

)کے رہنما Rakesh Tikait نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں لہذا احتجاجی دھرنا جاری رہے

گا۔انہوں نے کہا کہ کرنال کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت تین گھنٹے تک جاری رہی لیکن ناکام

رہی۔ یاد رہے کہ 28 اگست کو پولیس لاٹھی چارج سے کم ازکم دس کسان زخمی ہو ئے تھے ۔کرنال

کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ آیوش سنہا نے پولیس افسران کو ہدایت دی تھی کہ اگر کسان رکاوٹوں کو

توڑنے کی کوشش کریں تو ان کے سر توڑیں دیے جائیں۔ ان کی اس بات کی ویڈیو بھی سامنے آئی

تھی لہذا کسان انہیں معطل اور انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کسانوں کا احتجاجی دھرنا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply