کریپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینا بہتر، سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو مشورہ

کریپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینا بہتر، سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو مشورہ

Spread the love

کراچی(جے ٹی این سندھ نیوز) کریپٹو کرنسی کو قانونی

سندھ ہائیکورٹ نے کریپٹو کرنسی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔یہ

تحریری حکم نامہ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی

سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا

ہے کہ کئی ممالک میں کریپٹو کرنسی میں کاروبار کی اجازت ہے۔ پاکستان میں

بھی عالمی سطح پر بینکنگ ٹرانزیکشن کیلئے سہولیات کی ضرورت ہے۔ قوانین

کے دائرے میں کریپٹو کو قانونی شکل دی جا سکتی ہے۔ حکومت اس حوالے

سے پالیسی فیصلہ جاری کرے۔ کریپٹو کرنسی کا کاروبار پہلے ہی خفیہ طریقے

سے جاری ہے۔ بہتر ہے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کو روکنے

کیلئے کریپٹو کو قانونی شکل دی جائے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

کریپٹو کرنسی کو قانونی

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے کہا کہ کریپٹو کرنسی میں کاروبار کی

اجازت کیلئے ریگولیٹ کرنے پر غور کیا جائے۔ کریپٹو کرنسی نئی طرز کی

بینکنگ ٹرانزیکشن ہے، اسلیے قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔ تحریری

حکم نامے میں عدالت نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل کی سربراہی میں

اعلی سطحی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کمیٹی کا

پہلا اجلاس 25 اکتوبر کو منعقد کیا جائے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ کمیٹی آئین کے آرٹیکل 18 کی

روشنی میں معاملے کا جائزہ لے۔ آرٹیکل 18 ہر شہری کو کاروبار اور جائز

تجارت کی اجازت دیتا ہے۔ اگر کمیٹی کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ نہ کرنے کے

نتیجے پر پہنچے تو وجوہات بھی بتائے۔ کمیٹی کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے

کے نتیجے پر پہنچے تو سفارشات سیکریٹری فنانس کو بھیجے۔ ایف آئی اے

کارروائی کیلئے سٹیٹ بینک سے رہنمائی لے۔

کریپٹو کرنسی کو قانونی ، کریپٹو کرنسی کو قانونی ، کریپٹو کرنسی کو قانونی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply