کس کو کرینہ کپور کی تلاش،اکشے کمار کی فلم اور کرائے پر گھر دستیاب

Spread the love

ممبئی،لاس اینجلس (جے ٹی این شوبز نیوز) کرینہ کپور اکشے کمار

سال 2021ء میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراﺅں کو سب سے

زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارتی

میڈیا کے مطابق 2021ء میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا

جبکہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں۔ ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ

پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں

نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال اس فہرست میں ساٹھ انڈین

فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب

سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکاراﺅں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔

=-،-=”سوریا ونشی” نے رنویر سنگھ ، شاہ رخ کی فلموں کے ریکارڈ توڑ دئیے

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی متنازعہ فلم “سوریا ونشی” نے باکس آفس پر رنویر

سنگھ اور شاہ رخ خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ حال ہی میں اکشے کمار

کی ریلیز ہونیوالی فلم سوریا ونشی کی نمائش سینما میں کامیابی کیساتھ جاری ہے

اور اس فلم نے باکس آفس پر کرونا لاک ڈاﺅن سے پہلے ریلیز ہونیوالی کئی فلموں

کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں، جن میں شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس اور رنویر

سنگھ کی سمبا شامل ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ہدایتکار روہت شیٹھی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سوریا ونشی 21 ویں نمبر

پر آنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ریلیز کے چوتھے ہفتے میں سب سے زیادہ

کمائی کرنیوالی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔ سوریا ونشی نے ریلیز کے چوتھے

ہفتے میں 6 کروڑ 43 لاکھ کا بزنس کیا اور رنویر سنگھ کی فلم سمبا اور پھر بالی

ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو

گئی ہے جس نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں 6 کروڑ ایک لاکھ روپے کی کمائی

کی تھی۔ توقع ہے کہ فلم سوریا ونشی بہت جلد باکس آفس پر 200 کروڑ کی کمائی

کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

=-،-= ہالی ووڈ کامیڈی فلم ” ہوم الون” کا مکان کرائے پر دستیاب

ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ” ہوم الون ” کے مداح اس میں دکھائے گئے

خوبصورت مکان میں ایک روز قیام کرسکتے ہیں۔ ہوم الون 90 کی دہائی میں

ریلیز ہونے والی مقبول فلم تھی، جس کے چرچے آج بھی ہیں، اس بلاک بسٹر فلم

میں اداکار ماولی ولین نے 8 سالہ بچے کیون میک کالسٹر کا مرکزی کردار ادا کیا

تھا۔ اس فلم میں دکھائی گئی میک کالسٹر فیملی سے منسوب مکان اب ایک رات

کے لیے کرائے پر دستیاب ہے۔ گھر اور رہائش گاہیں کرائے پر دینے والی سروس

ایئر بی این بی نے اس خوبصورت مکان کو کرائے پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر

بی این بی نے اپنے اعلان میں کہا ہے اس پیشکش کے ذریعے بہت سے مداحوں

کی اس گھر میں رُکنے کیلئے شکاگو کے علاقے میں واقع یہ گھر کل 7 دسمبر

سے بکنگ کے لیے دستیاب ہو گا، جس کا کرایہ 25 ڈالر ہے۔

کرینہ کپور اکشے کمار ، کرینہ کپور اکشے کمار ، کرینہ کپور اکشے کمار
کرینہ کپور اکشے کمار ، کرینہ کپور اکشے کمار ، کرینہ کپور اکشے کمار

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: