0

کریمپورہ کے رہائشیوں کا تعمیراتی کام پر عدم اطمینان، نوٹس جاری

Spread the love

پشاور(بیورو چیف ، عمران رشید خان) کریمپورہ کے رہائشیوں کا

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے اندرون شہرواقع علاقہ کریم پورہ

بازار میں گلیوں اور نکاسی آب نظام کے تعمیراتی کام پر اہل علاقہ نے عدم

اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی کام کرانے کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار

کو غیر معیاری کام ازسر نو جبکہ باقی ماندہ کام کو بھی معیاری بنانے کیلئے

قانونی چارہ جوئی کا نوٹس بھجوا دیا۔

= ضرور پڑھیں= جلوسِ جشنِ میلاد روٹ کی ربیع الاوّل میں کھدائی–؟

تفصیلات کے مطابق اندرون پشاور شہر کے علاقہ کریم پورہ بازار کی ناقص

تعمیرومرمت پر اہل علاقہ کے نمائندہ حبیب اللہ ولد حکیم نے بازار سے منسلک

گلیوں اور سیوریج ( نکاسی آب نالیوں ) کی تعمیر کے ذمہ داران سابق صدر

کریم پورہ بازار جاوید اختر ولد اختر حسین، سابق چیئرمین جلیل ولد ایم اشرف

اور ٹھیکیدارکو بھجوائے گئے نوٹس میں تعمیراتی کام کو انتہائی ناقص اور غیر

معیاری قرار دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ بغیر سیمنٹ

کے تعمیر کی گئی گالیوں اور نالیوں سے اہل علاقہ کو فائدے کے بجائے نقصان

پہنچایا گیا، جبکہ علاقے کی تاریخی ورثہ کی حیثیت بھی بے حد متاثر ہوئی ہے۔

=-،-= قانونی نوٹس میں از سر نو تعمیراتی کام معیاری بنانے کا مطالبہ

نوٹس میں مذکورہ ذمہ داران تعمیرا تی کام اور ٹھیکیدار کے اہل علاقہ کے ساتھ

روا رکھے جانیوالے نامناسب رویے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی ہے۔

قانونی نوٹس میں اب تک تعمیرشدہ کام کومکمل طور پر ختم کر کے از سرنو اور

زیر تکمیل تعمیر کو معیاری بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہدایت اللہ خان آفریدی،

محمد معراج قریشی، شہزاد حسنین اور محمد سعید احمد ایڈووکیٹس کی وساطت

سے بھجوائے جانے والے قانونی نوٹس میں متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر مطالبہ

تسلیم نہ کیا گیا تو ذمہ داران تعمیراتی کام اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی چارہ

جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

یاد رہے یہ وہی تعمیراتی کام ہے جو عین ماہ ربیع الاول کے آغاز میں شروع کیا

گیا جس کی وجہ سے میلاد البنی جلوس کا روٹ مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو

گیا، تاہم اہل علاقہ اور پیپلز پارٹی کے مقامی سیاسی رہنماﺅں نے اپنی مدد آپ

کے تحت میلاد النبی کے جلوس کے روٹ کو عارضی طور پر درست کرا کے

قابل استعمال بنایا تھا، جبکہ یہ ترقیاتی کام عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی

اسمبلی کو جاری کردہ فنڈز کے تحت کرایا جا رہا ہے، تعمیراتی کام کو ربیع

الاول میں شروع کرنے کے عمل کو اہل علاقہ نے اس وقت سازش بھی قراردیا

اور کہا ایسے ایام میں شہر کی تاریخ میں کبھی بھی تعمیرات کا آغاز نہیں کیا گیا،

جبکہ ساتھ ہی اس قبیح فعل کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی

کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اس ضمن میں ہونیوالی پیش رفت تاحال

سامنے نہیں لائی گئی-

کریمپورہ کے رہائشیوں کا , کریمپورہ کے رہائشیوں کا , کریمپورہ کے رہائشیوں کا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply