Corona Special jtnonline

کرہ ارض پر کورونا وائرس کے انتہائی مثبت اثرات بھی مرتب ہونے کا انکشاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) کرہ ارض کورونا وائرس

سائنسدانوں نے دنیا کو لپیٹ میں لے کر لاکھوں انسانی زندگیوں کو لقمہ اجل

بنانے والے کورونا وائرس کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ اس وائرس کے

کرہ ارض پر مثبت اثرات بھی ہوئے ہیں، عالمگیر وباء کے نتیجے میں دنیا بھر

میں معیشت کی بندش سے ارضیاتی آوازوں کی شرح میں بے مثال کمی دیکھنے

میں آئی ہے-

یہ بھی پڑھیں : کرونا لاک ڈاﺅن نے بنایا ناممکن کو ممکن، انتہائی بڑا مسلہ حل، سائنسدان حیران
———————————————————————————————————————

تفصیلات کے مطابق کاروباری اداروں کی بندش کے اثرات کو زلزلہ پیما آلات

میں دیکھا گیا جو کہ عام طور پر آدھی رات یا تعطیلات کے دوران نظر آتے ہیں۔

مگر اس بار یہ اثرات مارچ سے مئی تک برقرار رہے اور لگ بھگ دنیا کے ہر

گوشے میں انہیں محسوس کیا گیا، جو کہ زلزلے کی سائنس کی تاریخ میں دنیا

میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ تحقیق میں 27 ممالک کے سات سائنسدانوں

نے زلزلہ پیما آلات سے زمین پر مرتب اثرات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے دریافت

کیا کہ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں جیسے جیسے وائرس دنیا میں پھیلنا

شروع ہوا، زمین کی سطح غیرمعمولی حد تک پرسکون اور خاموش ہو گئی۔

کسی مرض زلزلہ پیما آلات پر اثرات پہلی بار نظر آئے ہیں

معیشتوں کے بند ہونے سے انسانی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھیں

جبکہ لوگوں کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کیلیفورنیا

انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر کیلیسٹ لیبیڈیز کا کہنا تھا کہ آپ کبھی توقع بھی

نہیں کرسکتے کہ کسی مرض کے اثرات زلزلہ پیما آلات پر نظر آسکتے ہیں۔ یہ

اثرات سری لنکا میں ڈرامائی تھے جہاں ایک اسٹیشن میں آوازوں کی شرح میں

50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ نیویارک شہر کے سینٹرل پارک میں یہ

شرح رات کو 10 فیصد تک گھٹ گئی۔

قدرتی آفات اور انسانی سرگرمیاں

محققین کا کہنا تھا کہ اس ڈیٹا سے قدرتی آفات اور انسانی سرگرمیوں کے باعث

آنے والی آفات کو فرق کرنے میں مدد مل سکے گی جبکہ یہ وبائی صورتحال

میں انسانی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا ایک ٹول بھی ثابت ہوگا۔ ارضیاتی ماہرین

زلزلہ پیما آلات کو زمینی حرکت کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے زمین کی

سطح اندر سے ٹوٹنے یا کسی فالٹ لائن کے نتیجے میں زلزلے سے توانائی کا

اخراج ہوتا ہے جس سے اوپری سطح کانپنے لگتی ہے۔ ویسے تو شٹ ڈانز سے

آوازوں کا مدھم ہونا حیران کن نہیں مگر جتنے بڑے پیمانے میں ایسا ہوا وہ

ضرور دنگ کردینے والا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرہ ارض کورونا وائرس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply