afghanistan-vs-West-Indies

کرکٹ ورلڈ کپ2019،ویسٹ انڈیز کی افغانستان کو شکست

Spread the love

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے

افغانستان کو 23 رنز سے شکست دیدی۔عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان

کا سفر تمام ہوگیا، ایونٹ میں کالی آندھی نے 2 کامیابیاں سمیٹی جبکہ افغانستان فتح

کی پیاس تک نہ بجھا سکی۔ دونوں ٹیمیں لیڈز کے میدان پر ایونٹ میں آخری بار

سامنے آئیں تو ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں افغان ٹیم 288 رنز ڈھیر

ورلڈکپ 2019،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ہوگئی ۔ ا فغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے،

رحمت شاہ نے 62، اصغر افغان نے 40 اور نجیب اللہ زردان نے 31 رنز کی اننگز

کھیلی جبکہ 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، محمد نبی 2، سمیع اللہ

شنواری 6، راشد خان 9، دولت زردان 1 اور سید شیرزاد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ

رہے۔ویسٹ انڈین بولر بریتھویٹ نے 4 اور کیمار روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ

کیا، کرس گیل اور تھومس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز

نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز کرس گیل

اور ایون لیوس نے کیا، گیل میگا ایونٹ کے اپنی آخری میچ میں بھی ناکام ثابت

ہوئے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ۔ ا یو ن لیوس نے شائے ہوپ

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

کیساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف

سنچریاں مکمل کیں، لیوس 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور شائے ہوپ 77 رنز بنانے

کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ شیمرون ہیٹمیئر 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے

جبکہ پچھلے میچ کے سنچری میکر نکولس پورن نے ایک اور شاندار اننگز

کھیلی، وہ 58 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان جیسن ہولڈر نے 45 رنز کی

اننگز کھیلی۔افغانستان کی جانب سے دولت زدران نے 2 جبکہ راشد خان، محمد نبی

اور سید شرزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply