کرکٹ ورلڈ کپ میں فتح کیلئے مکی آرتھرکی امیدوں کا محور تبدیل

Spread the love

حالیہ عرصے میں جونیئر اور نئے کھلاڑیوں پر دائو کھیلنے کے بعد آخرکار ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سینئر کھلاڑیوں کا بھی خیال آ ہی گیا ،امیدوں کا محور تبدیل کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک پر نظریں جما لیں اور کہا ہے دونوں کیلئے رواں سال میگاایونٹ غیر معمولی ثابت ہو سکتا ہے

ان کی کارکردگی اچھی رہی تو زائد سکور کی بدولت حریف ٹیموں پر دبائو ڈالنا ممکن ہو سکے گا، محمد عامر کی ون ڈے فارم پر کافی پریشانی لاحق ہے ، ہماری طرح وہ بھی اس بات سے واقف ہے،بال سوئنگ ہونے لگے تو پھراس سے اچھا بالر کوئی بھی نہیں ہو سکتا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا اگرچہ محمد عامر کے اعداد و شمار مثالی نہیں لیکن بعض اوقات چھٹی حس کسی بالر پر بھروسہ کرنے پر اکساتی ہے اور جنوبی افریقہ میں اہم موقع پر محمد عامر کی جانب سے عمدہ بالنگ پر انہیں اطمینان حاصل ہوا ہے کہ وہ ضرورت کے وقت اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply