آئی سی سی پر حکمرانی، بھارت نے چال چل دی، سارو گنگولی بنے مہرہ 0

کرکٹ ورلڈ کپ،30 ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست دینے کی شرط ختم

Spread the love

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار ورلڈ کپ میں 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست دینے کی شرط ختم کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور میگا ایونٹ کیلئے ہر ملک کو اپنی 15 رکنی ٹیم 23 اپریل تک آئی سی سی کو دینا ہوگی اور ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق23 مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم اپنی حتمی 15 کھلاڑیوں کی فہرست دے سکتی ہے، ایک ماہ کا عرصہ ٹیموں کیلئے سپورٹ پیریڈ کہلائیگا۔

23 اپریل سے 23 مئی کے دوران ایک ماہ میں اگر ٹیمیں چاہیں تو ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ٹیم صرف اسی صورت میں تبدیل ہوگی جب کسی ٹیم کے پاس اس کی ٹھوس وجہ ہوگی اور کیس ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو سونپا جائے گا۔اگر کسی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے تو اس ٹیم کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

Leave a Reply