کرکٹر کرس گیل کا موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ، رافیل کو نازیبا اشارے

کرکٹر کرس گیل کا موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ، رافیل کو نازیبا اشارے

Spread the love

کنگسٹن(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کرکٹر کرس گیل موسیقی

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اب موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کرلیا۔

کرس گیل سنجیدگی سے ڈانس ہال میوزک کیریئر شروع کرنے کے ساتھ اپنا

پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کررہے ہیں۔ انھوں نے 2020ء میں ڈانس ہال

آرٹسٹ اسٹائیلو جی کیساتھ ایک ری مکس کیا تھا۔ گیل نے کہا ہے کہ میں نے مذاق

میں اسٹائیلو جی سے ری مکس کا کہا، پھر ایک دن وہ میرے گھر آئے اور کہا کہ

میں تیار ہوں، میں نے کہا کہ مذاق کررہا تھا مگر وہ سنجیدہ تھے، ہم نے ری

مکس کیا اور وہ کامیاب رہا، اب میں ٹرپل سنچری ریکارڈز کے نام سے اپنا

پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر غور کررہا ہوں جس میں اپنی آوازمیں بھی گانے

ریکارڈ کراﺅں گا۔

=—= آسٹریلین اوپن میچ میں خاتون کے رافیل نڈال کو نازیبا اشارے

آسٹریلین اوپن میچ کے دوران اسپنش پلیئر رافیل نڈال کو نازیبا اشارے کرنے والی

خاتون تماشائی کو اسٹینڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ مائیکل مموہ سے میچ کے دوران

ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں،

جس پر سیکیورٹی اہلکار انھیں وہاں سے لے گئے۔ بعد ازاں جب نڈال سے پوچھا

گیا کہ کیا وہ اس خاتون کو جانتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں انھیں جانتا ہوں نہ

ہی جاننا چاہوں گا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کرکٹر کرس گیل موسیقی

Leave a Reply