کرکٹر محمد حفیظ کا پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی کیلئے تحفے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے بھارت

کے خلاف چیمئنز ٹرافی 2017 کے درمیان استعمال کی گئی شرٹ بھارتی طیارہ

گرانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی کو بطور تحفہ پیش کرنے کا

اعلان کیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ابتدائی بلے باز محمد حفیظ نے بھی

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔حفیظ نے کہا 27 فروری کو پورے پاکستان کا

نام فخر سے بلند کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سلام۔انہوں

نے کہا میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہو گی کہ میں 2017 میں ہونے والی

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں استعمال کی گئی شرٹ حسن صدیقی کو پیش کر کے

ان کے ساتھ جیت کے لمحات شیئر کروں۔ خیال رہے پاکستان نے 2017 میں

ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن

سے شکست دی تھی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply