کرکٹر سکندر رضا کینسر

کرکٹر سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ گئے

Spread the love

کرکٹر سکندر رضا کینسر

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد آل رائونڈر سکندر

رضا کینسر کے خطرے سے بچ گئے تاہم ان کی لمبے عرصے تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں

ہوگی۔ذرائع کے مطابق سکندر رضا کو کافی عرصے سے دائیں بازو میں درد کی شکایت تھی اور

گزشتہ ماہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف سیریز کے دوران ان کے بازو کے درد میں کافی

زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق سکندر رضا کے دائیں بازو کا 2

اپریل کو آپریشن ہوا ، اس دوران کینسر کا شبہ ہونے پر بائیوپسی کیلئے ان کا سیمپل بھی حاصل کیا

گیا۔ڈاکٹرز چیک کرنا چاہتے تھے کہ کوئی رسولی یا کینسر تو سکندر رضا کی تکلیف کا سبب نہیں بن

رہا ہے۔سرجری کے بعد سکندر رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں سے

مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، میرے

پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔پاکستانی نژاد آل رائونڈر نے بتایا کہ وہ ادویات اور

انجکشن استعمال کررہے ہیں، تاہم ان کی کرکٹ میں کب واپسی ہوگی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

کرکٹر سکندر رضا کینسر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply