کرپٹ عناصر حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں حساب دینا ہوگا-چیئرمین نیب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جےٹی این نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کوئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں جو کر پشن کر یگا اس کو حساب دینا ہو گا، مشکل برداشت کر لیں گے لیکن سمجھوتہ نہیں کریں گے، ذات پر تنقید قبول لیکن ادارے پر ہرگز قبول نہیں ،کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے معیشت متاثر ہو، کسی بھی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بلا تخصیص احتساب جاری رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں چیئر مین نیب نے کہا دعوے سے کہتا ہوں نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70فیصد ہے، کرپٹ آدمی چاہے اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں جوابدہ ہے، پانچ لاکھ کے منصوبے پر 50کروڑ لگ جائیں تو اس سے متعلق پوچھنا جرم تو نہیں ،چیئرمین نیب نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا مشکل برداشت کر لیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے، ذات پر تنقید قبول لیکن ادارے پر ہرگز قبول نہیں ،کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے معیشت متاثر ہو، کسی بھی دبا کو خاطر میں لائے بغیر بلاتفر یق احتساب جاری رہے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply