0

کرپش کا خاتمہ مشن

Spread the love

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقم کو واپس لایا جائے گا ، سر و ے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں،بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ پیر کو نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن اور پر ا سیکیوشن ڈویژن نے اہم مقدمات پر شرکا کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے 297ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، اس کے علاوہ احتساب عدا لتوں میں اس وقت ایک ہزار 210مقدمات زیر سماعت ہیں، عا لمی اقتصادی فورم کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان 107ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

Leave a Reply