کرپشن پرسیپشن انڈیکس، پاکستان کی ایک پوائنٹ بہتری

Spread the love

پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی2018ئ)میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک پوائنٹ بہتری حاصل کرتے ہوئے 100میں سے 33سکور حاصل کرلیے۔تاہم 180ممالک میں سے رینکنگ امسال بھی 117ہے۔2018کے انڈیکس کو جاری کرتے ہوئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہاپاکستان کو ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک کی معاشی صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتی جب تک کرپشن جیسے دیمک سے چھٹکارا نہ حاصل کرلیا جائے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کسی بھی ملک میں کاروبار کے آغاز سے قبل اپنی آسانیاں دیکھتے ہیں، پاکستان کو مختلف بین الاقوامی سروے میں اپنی رینکنگ کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ غیر ملکی سرمایہ آسکے جو جی ڈی پی کو بہتر بنانے کےلئے انتہائی ضروری ہے۔ کرپشن میں ملوث تمام افراد کو مثالی سزائیں دینے کی ضرورت ہے، انسداد کرپشن کے قوانین کو مزید سخت کیا جانا چاہیے اور ان قوانین کے تحت کام کرنے والی ایجنسیوں میں کرپٹ شخص کے کیس کو با آسانی پیش کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔سی پی آئی 2018 میں انکشاف کیا گیا کہ کرپشن پر قابو پانے میں زیادہ تر ممالک کی ناکامی سے دنیا بھر میں جمہوریت کا بحران سامنے آرہا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مینیجنگ ڈائریکٹر پیٹریشیا موریرا کا کہنا تھا عالمی سطح پر کئی جمہوری اداروں کو حکمراں یا حکام یا مقبول افراد سے خطرات ہیں، ہمیں شہریوں کے حقوق کے حفاظت کےلئے نگرانی اور توازن کو مضبوط کرنا ہوگا۔ کرپشن جمہوریت کو آہستہ آہستہ ختم کرتی ہے اور یہ سائیکل چلتی رہتی ہے، جہاں کرپشن جمہوری اداروں پر دباﺅ ڈالتی ہے وہیں کمزور ادارے کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

Leave a Reply