کروڑ پتی سعودی افراد کی تعداد میں حیران کن 227 فیصد اضافہ، مزید کی بڑھنے کی پیشگوئی

کروڑ پتی سعودی افراد کی تعداد میں حیران کن 227 فیصد اضافہ، مزید بڑھنے کی پیشگوئی

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) کروڑ پتی سعودی افراد

پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 227 فیصد

کا حیران کن اضافہ ہوا جبکہ آئندہ 5 برس میں ان کی تعداد میں 27 فیصد اضافے

کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ رقم کے

مالک افراد کی تعداد چھ لاکھ 63 ہزار سے زائد ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق

نائٹ فرینک نامی سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم نے تین کروڑ ڈالر

یا اس سے زائد دولت کے حامل افراد سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے، جس میں

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں الڑا ہائی نیٹ ورتھ انڈویجوئلز یو ایچ این ڈبلیو

آئیز کی تعداد میں سیکڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

مذکورہ افراد کی تعداد میں 227 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ان کی شرح میں تیز ترین

اضافہ ہے جبکہ ارب پتیوں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فرم کا کہنا تھا

کہ مذکورہ تعداد میں اضافے کے باعث 2025ء میں مشرق وسطیٰ کا یہ خطہ دنیا

میں دولت کے چوتھے سب سے بڑے مرکز کی حیثیت برقرار رکھنے میں کامیاب

رہے گا حالانکہ کرونا وباء نے یو ایچ این ڈبلیو آئیز کی دولت کو بھی متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا اس خطے نے چونکہ اپنے معاشی تنوع کے مختلف پروگرام

جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے توقع ہے کہ خطے میں رہائش پذیر یو ایچ این آئیز

اور ارب پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ

کچھ برسوں میں ایشیائی ممالک میں بھی یو ایچ این ڈبلیو آئیز کی تعداد میں اضافہ

ہوگا، جس میں انڈونیشیاء سب سے آگے رہے گا، البتہ اس ضمن میں چین بھی

اہمیت کا حامل رہے گا۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کروڑ پتی سعودی افراد

Leave a Reply